30 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے چیرمین اور معروف سیاستدان سنیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں جب تک ڈبل گيم اور عوام کو بیوقوف بنانے کی روش ختم نہیں ہوگی نتائج تلخ ہی سامنے آتے رہیں گے۔

ابنا: انہوں نے کہا دراصل ہم لوگوں کو نہیں بلکہ خود ہی بیوقوف بن رہے ہوتے ہیں اور ہم دوسروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں۔ سنیٹر شاہی سید نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مستقبل تاریک ہے ممکن ہے وہاں پر خانہ جنگي شروع ہوجائے جس کی علامتیں سامنے آرہی ہیں۔ شاہی سید نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ طالبان کس نے بنائے؟ کس نے ان کو فتوی دیا؟ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں کہ ہم نے غلطی کی کہ طالبان بنائے، انہوں نےسوال کیا ہلیری کی فتوے کہاں سے خریدے اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس بات کو تسلیم کیا ہےکہ انہیں امریکہ نے استعمال کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ طالبان بنانے والے امریکہ، ہماری اسٹیبلشمنٹ اور علماء سوء ہیں ۔ پاکستان میں سرگرم عمل دفاع کونسل کےبارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت استعمال نہیں کرنا چاہتی البتہ اسٹیبلشمینٹ ان کو پہلے کی طرح استعمال کرے گي اور ان کو ٹیشو پیپر بناکر پھینک دے گي۔ شاہی سید نے کہا انتھا پسند تنظیموں سے ہمیں جو پہلے ملا تھا اب بھی وہی ملے گا۔

.......

/169